31 جولائی 2017 - 13:42
ایران و عراق کے درمیان دیالہ و بصرہ کی آئیل فیلڈوں میں سرمایہ کاری کے لئے معاہدہ

عراق کےوزیر پٹرولیم نے دیالہ اور بصرہ میں دو مشترکہ آئیل فیلڈوں میں سرمایہ کاری کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران و عراق کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری اور صوبہ دیالہ کی خانہ آئیل فیلڈ نیز صوبہ بصرہ کی سندباد آئیل فیلڈ کی توسیع کے لئے ابتدائی معاہدہ طے پا چکا ہے -

جبارعلی اللعیبی نے امید ظاہر کی کہ ایران اور عراق کے درمیان دوہزار اٹھارہ کی ابتدائی سہ ماہی میں حتمی معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے-

عراق کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہےکہ یہ معاہدہ ، دیالہ اور بصرہ کی آئیل فیلڈوں میں سرمایہ کاری کی جانب ایک قدم ہے کہ جس میں بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے مطابق فریقین کے حق کا تعین ہوگا-

عراق کے وزیر پٹرولیم جبارعلی اللعیبی اپنے ایرانی ہم منصب بیژن نامدار زنگنہ سے مذاکرات کے لئے تہران کے دورے پر ہیں

۔۔۔۔۔۔۔

/169